25 اپریل 2022 - 13:29
اسلامی جمہوریہ پاکستان؟ نماز ادا کرنے پر مقدمہ درج

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے یوم علیؑ کے جلوس میں نماز ادا کرنے پر بانیانِ جلوس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے یوم علیؑ کے جلوس میں نماز ادا کرنے پر بانیانِ جلوس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اے ایس آئی لیاقت حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ 16 ایم پی او کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ اے ایس آئی لیاقت حسین نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جلوس میں موجود تھا، جلوس علی مسعود عرف چن شاہ ولد شاہ عالم گیلانی سکنہ گڑھی اعوان اپنی منزل کی جانب رواں تھا۔ جلوس شام 6 بج کر 55 منٹ پر گوجرانوالہ روڈ نزد حنیف جوس کارنر پہنچا، تو جلوس کے شرکاء نے صفیں بچھا کر نماز مغربین ادا کرنا شروع کر دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا نماز ادا کرنے کے جرم میں مذکورہ بانی جلوس اور نماز ادا کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242